Menu Close

(UR) آپ اپنے محلے کو بہتر بنانے میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟

بارسلونا میں لوگوں کو حق ہے کہ وہ اپنے محلے اور شہر سے متعلق فیصلوں میں حصہ لیں۔ لیکن یہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

 ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ اسے معلومات دی جائیں، اس کی بات سنی جائے، اور اس کی تجاویز، مشورے یا شکایات پر توجہ دی جائے۔ محلے کی سطح پر بھی ایسے پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں ہم معلومات لے سکتے ہیں، اپنی رائے دے سکتے ہیں، تجاویز پیش کر سکتے ہیں، اور مل کر فیصلے کر سکتے ہیں تاکہ محلے کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ اپنے گھر کے قریب کسی محلہ کمیٹی، تنظیم یا مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہاں آپ کو دستیاب ذرائع کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے، اور اگر آپ کی تجویز دوسرے پڑوسیوں پر بھی اثر ڈالتی ہے، تو مل کر اس کا حل نکالا جا سکتا ہے تاکہ وہ تجاویز میونسپلٹی (بلدیہ) تک پہنچائی جا سکیں۔


ضلع کی عوامی سماعت📢

 یہ ایک کھلا فورم ہے جہاں محلے کے لوگ اپنے علاقے کے اجتماعی مسائل پر بات کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنے محلے کے پارک، عوامی جگہوں یا سہولیات کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں؟ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ دوسرے پڑوسیوں اور بلدیہ کے ساتھ مل کر اپنی رائے دے سکتے ہیں، خیالات بانٹ سکتے ہیں، اور مل کر حل تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟
ضلع کا نمائندہ (رجیڈور) اُن سوالات اور تجاویز کا جواب دیتا ہے جو لوگ پہلے سے decidim.barcelona ویب سائٹ پر بھیجتے ہیں، یا جو وہ میٹنگ کے دوران پوچھتے ہیں۔

یہ کہاں اور کب ہوتا ہے؟
یہ میٹنگ ضلع کے دفتر میں تقریباً ہر دو مہینے بعد ہوتی ہے۔ بلدیہ (میونسپلٹی) پہلے سے تاریخ اور جگہ کے بارے میں اطلاع دیتی ہے۔

کون حصہ لے سکتا ہے؟
ہر کوئی! یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں اجتماعی ضروریات پر بات کی جاتی ہے اور سب مل کر اپنے علاقے (ضلع) کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔


محلہ کونسل🏡

یہ جگہ شہریوں، تنظیموں اور بلدیہ کو مل کر محلے کے اہم مسائل کو حل کرنے کا موقع دیتی ہے۔ یہاں پڑوسی اپنی مرضی کے مسائل جیسے سڑکوں کی بہتری، میل جول یا بلدیاتی خدمات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ فورم تجاویز دینے اور ان کی پیش رفت دیکھنے کے لیے ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟
بلدیہ اور پڑوسی 15 دن پہلے میٹنگ کے موضوعات طے کرتے ہیں۔ یہ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں انتظامیہ اور لوگ اپنی تجاویز بیان کرتے ہیں، دوسروں کی رائے سنتے ہیں، اور مل کر مسائل کے حل تلاش کرتے ہیں۔

 یہ کہاں اور کب ہوتا ہے؟
 سال میں کم از کم دو بار محلے کے کسی مرکز میں ہوتا ہے، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے لیے decidim.barcelona دیکھیں۔

کون حصہ لے سکتا ہے؟
محلے کا کوئی بھی فرد حصہ لے سکتا ہے۔ کمیونٹی کی تنظیمیں تیاری اور میٹنگز کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


❓  حصہ لینا کیوں ضروری ہے؟

کیونکہ جمہوری معاشرے میں یہ آپ کا حق ہے۔✅

کیونکہ حصہ لینے کی جگہیں بات چیت اور اجتماعی ذہانت سے مسائل کے حل کی جگہیں ہوتی ہیں۔ ✅
کیونکہ آپ کا محلہ آپ کا گھر ہے اور جو فیصلے وہاں ہوتے ہیں وہ آپ کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ✅
 کیونکہ ہم بات کر سکتے ہیں، سن سکتے ہیں، اور مل کر ایک بہتر شہر بنا سکتے ہیں۔ ✅


 اپنی تجاویز کیسے پہنچائیں؟📩

 اگر آپ کے پاس کوئی شکایت، مشورہ یا ذاتی تجاویز ہیں، تو آپ انہیں براہ راست بلدیہ کو بھیج سکتے ہیں، جو 30 دنوں میں جواب دے گی۔

 "Butxaca BCN" ایپ کے ذریعے۔🟢
اینڈرائیڈ/گوگل پلے کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 🔗
ایپل/ایپ اسٹور کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔🔗

 بلدیہ کی ویب سائٹ کے ذریعے فارم کے ذریعے:🟢
شکایات اور تجاویز فارم 🔗


 میں مزید کیسے جان سکتا ہوں؟ℹ️

بلدیہ کی شہری شرکت ویب سائٹ پر صارف کے طور پر رجسٹر ہوں🔔

decidim.barcelona🔗

آپ اپنے محلے کی کمیٹی کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔

آپ شہر یا اپنے محلے کے شرکت کے عمل کو فالو کر سکتے ہیں۔

آپ شہریوں کی طرف سے شروع کی جانے والی منصوبوں کو جان سکتے ہیں

 کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم اس موضوع پر ایک گفتگو کریں؟ تو یہ درخواست آپ اپنے مرکز کے ڈائریکٹر سے کر سکتے ہیں۔📧
participemidecidim@eixpereiv.org :کسی بھی دوسری معلومات یا سوال کے لیے، آپ ہمیں اس ای میل پر لکھ سکتے ہیں📩